• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ایک بیٹے اور چھ بیٹیوں میں وراثت کی تقسیم

استفتاء

ایک شخص فوت ہوا اس کے والدین اور بیوی اس سے پہلے فوت ہوگئے ہیں،  مرحوم کا ایک بیٹا اور چھ بیٹیاں  موجود ہیں۔ مرحوم نے ترکہ میں ڈیڑھ کروڑ روپے چھوڑے ہیں۔ تو  یہ ڈیڑھ کروڑ روپے  مرحوم کے بیٹے اور بیٹیوں میں کس طرح  تقسیم ہوں گے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کل رقم (ڈیڑھ کروڑ روپوں)  کے 8 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 2 حصے (25 فیصد) یعنی 3750000 روپے  مرحوم کے بیٹے  کو اور ایک، ایک  حصہ (12.5 فیصد) یعنی 1875000 مرحوم کی ہر بیٹی  کو ملے گا۔

صورت تقسیم درج ذیل ہے:

8

بیٹا6بیٹی
عصبہ
21+1+1+1+1+1

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved