• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ایک کمپنی میں انویسمنٹ کرنے کے متعلق سوال

استفتاء

میرے محترم مفتی صاحب آپ حضرات کو جو معلومات چاہئیں ہم وہ دینے کے لیے تیار ہیں میں اس کمپنی کے مالک سے ملاہوں پی سی ہوٹل میں نے اس سے ساری معلومات لی ہیں ۔برائے مہربانی آپ ہم کو ٹالیں مت ہماری رہنمائی کریں بجائے یہ کہ ہم اپنے پیسوں کو سودی بینک میں رکھیں ،اگر آپ فتوی کی صورت میں نہیں بتاسکتے کہ ہم آپ کے فتوی کواستعمال کرینگے تو ویسے لکھ کر بھیج دیں دستخط نہ کریں،آپ حضرات کا میرے دوست نے فرمایا کہ ان سے اجازت لے کر پیسے انویسٹ کرنا ۔تنقیحات کے لیے آپ اس نمبر پر رابطہ کریں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ماضی قریب میں ’’مضاربہ کمپینوں ‘‘کے نام سے ایک بہت بڑا فراڈ ہمارے سامنے آچکا ہے اس لیے مذکورہ کمپنی جب تک اپنے تمام کاروبار کاہمارے ایک معتمد ادارے ’’نافع‘‘سے اپنا شرعی آڈٹ نہ کرالے اس وقت تک ہماری طرف سے اس کمپنی میں انویسٹمنٹ کرنے کی اجازت نہیں تاہم آپ اپنی صوابدید پر یا کسی اور دارالافتاء سے پوچھ کرانویسٹمنٹ کرنا چاہیں تو یہ آپ کی اپنی مرضی ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved