• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ترکی کی طرف سےگستاخانہ خاکےکےردعمل میں فرانس کی مصنوعات کےبائیکاٹ کاحکم

استفتاء

آجکل ترکی کی طرف سے فرانس کی اسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے اس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے،ایسے حالات میں ہمارے یہاں کے مسلمانوں کے لئے اس بائیکاٹ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

موجودہ حالات میں بائیکاٹ کی تحریک جب بااثر لوگوں(مثلا حکومتوں  یا تجاروغیرہ) کی طرف سے ہو تو بہت مفید اور موثر ہے ،اس سے برائی کرنے والے کو برائی سے روکا جا سکتا ہے، ایسے بائیکاٹ میں حتی الوسع شامل ہونا چاہیے،لیکن اگر تحریک عام لوگوں کی طرف سے ہو تو بالعموم مؤثر اور نتیجہ خیز نہیں ہوتی،ایسے میں اگر کوئی اپنی ہمت سے کام لے کر بائیکاٹ کرے تو اجر پائے گا ،اگر کوئی اسے غیر مفید سمجھتے ہوئے اس کا حصہ نہ بنے تو اس کو ملامت نہیں کی جاسکتی۔فقط واللہ تعالی ا علم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved