• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ایصال ثواب تقسیم ہو کریا برابر برابر پہنچتاہے؟

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

۱۔اگر کوئی قرآن پڑھے ایصال ثواب کی نیت سے اور کسی کو ایصال ثواب کر دے تو کیا پڑھنے والے کو بھی ثواب ملے گا؟

۲۔ اگر ایک سے زائد مرحومین کو بخشے تو کیا سب کو برابر اجر ملے گا یا تقسیم ہوکر؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔مذکورہ صورت میں پڑھنے والے کو بھی ثواب ملے گا۔

فی البحر59/2

والافضل لمن یتصدق نفلا ان ینوی لجمیع المؤمنین والمؤمنات لانها تصل الیهم و لاینقص من اجره شیئ۔

۲۔ اس بارے میں میں دونوں طرح کے اقوال ہیں بعض نے برابر والے قول کو ترجیح دی ہے اور بعض نے تقسیم والے قول کو ترجیح دی ہے ۔

حاشية ابن عابدين (2/ 244)

قلت لكن سئل ابن حجر المكي عما لو قرأ لأهل المقبرة الفاتحة هل يقسم الثواب بينهم أو يصل لكل منهم مثل ثواب ذلك كاملا فأجاب بأنه أفتى جمع بالثاني وهو اللائق بسعة الفضل۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved