• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اعتکاف کی قضاء کی صورت

  • فتوی نمبر: 15-255
  • تاریخ: 13 مئی 2024
  • عنوانات:

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

مفتی صاحب! میں کچھ سال پہلے اعتکاف میں بیٹھی تھی اور میری نانی جان کا انتقال ہو گیا، جس کی وجہ سے میں اعتکاف سے باہر آگئی تھی اور مجھے کسی نے روکا بھی نہیں۔ اب میں پریشان ہوں اس کا کیا حل ہے؟

تنقیح: میں اعتکاف سے رات کو باہر آئی تھی 27 شب کو، پھر دوبارہ اعتکاف میں نہیں گئی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ کو ایک دن اور ایک رات کا اعتکاف کرنا پڑے گا۔ جس کا طریقہ یہ ہو گا کہ مغرب سے پہلے اعتکاف کی جگہ پر چلے جائیں اور پوری رات اور دن کا اعتکاف بھی کریں اور صبح روزہ بھی رکھیں۔

فتاویٰ شامی (3/389) میں ہے:

فلو خرج و لو ناسياٍ ساعة …. بلا عذر فسد، فيقضيه … و في الشامية تحت قوله: (فيقضيه) …. وأما حكمه إذا فات عن وقته المعين ، فإن فات بعضه قضاه لا غير ولا يجب الاستقبال أو كله قضى الكل متتابعا …. وإن قدر على البعض فكذلك إن كان صحيحا وقت النذر وإلا فإن صح يوما فعلى الاختلاف المار في الصوم.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved