• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اجیر خاص کا دو جگہ کام کرنا

استفتاء

نسبتاً پیچیدہ ٹیسٹ کارڈیکس کلینک کارڈیکس ہسپتال سے کرواتا ہے کارڈیکس ہسپتال (جو کہ ان کے  بھائی کی ملکیت ہے) نے کو ہر طرح کے ٹیسٹ  کی لاگتی قیمت دی  ہوئی ہے۔ یہ کارڈیکس ہسپتال سے جو بھی ٹیسٹ کروائیں گے اس قیمت پر کروائیں گے۔ اس کے علاوہ ایک لیبارٹری ٹیکنیشن کی کل تنخواہ اور ایک لیبارٹری ٹیکنیشن کی آدھی تنخواہ بھی کارڈیکس کلینک دیتا ہے۔ مزید کارڈیکس ہسپتال میں لیبارٹری کیسز میں 25% سے کچھ کم کیس چونکہ کارڈیکس کلینک کے ہوتے  ہیں اس لیے ایک کنسلٹنٹ پتھالوجسٹ کی تنخواہ کا  25%  اور ایک ایک کنسٹلٹنٹ پتھالوجسٹ کی تنخواہ کا  20% کارڈیکس کلینک دیتا ہے۔ کیا کارڈیکس کلینک کا کارڈیکس ہسپتال سے مذکورہ معاملہ درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ معاملہ جائز نہیں۔

کارڈیکس ہسپتال والے مذکورہ بالا تناسب کے حساب سے ڈاکٹر اور ٹیکنیشن کی تنخواہ کا بھی ایک تخمینہ لگا گر اس ٹیسٹ کی لاگتی قیمت میں شامل کر لیں اور کارڈیکس کلینک سے صرف فی ٹیسٹ ایک رقم بطور فیس وصول کریں۔

معاملہ کی خرابی : کارڈیکس ہسپتال کا عملہ اجیر خاص ہے۔ بیک وقت دو اداروں کا کا م اس کے ذمہ نہیں لگ سکتا۔ مزید کارڈیکس کلینک سے ہرماہ کتنے ٹیسٹ آئیں گے یہ مجہول ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved