• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

الحسیب، الکریم، العزیز کاروبار کا نام رکھنا اور ان کو ڈاک میں بھیجنے کا حکم

استفتاء

1.الحسیب،الکریم،العزیز کاروبار کا نام رکھنادرست ہےیا نہیں؟

2.اور اس طرح کے ناموں کا کاغذوں اور ڈاک میں آنے جانے میں کوئی مضائقہ تو نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1.درست ہے۔ کاروبار کا ایسا نام رکھنے سے مقصود  کاروبار کو خدا کا نام دینا  نہیں ہوتا بلکہ یہ نام تبرک کے لیے استعمال ہوتے ہیں، چنانچہ بعض اہلِ علم کے  ہاں بھی ا س کا رواج ہے جیسے ماہنامہ الحق وغیرہ۔

  1. اس میں چونکہ اللہ تعالیٰ کا نام کاغذوں، پوسٹروں، شاپروں وغیرہ پر بھی استعمال ہوتا ہے جس میں عموماً بے ادبی ہو ہی جاتی ہے لہٰذا بہتر ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نام پر کاروبار کا نام نہ رکھا جائے۔

ہندیہ(5/362) میں ہے:

احب ‌الأسماء إلى الله تعالى عبد الله وعبد الرحمن لكن التسمية بغير هذه الأسماء في هذا الزمان أولى لأن العوام يصغرون هذه الأسماء للنداء والتسمية باسم يوجد في كتاب الله تعالى كالعلي والكبير والرشيد والبديع جائزة لأنه من الأسماء المشتركة ويراد في حق العباد غير ما يراد في حق الله تعالى كذا في السراجية

درمختار(9/688) میں ہے:

(أحب ‌الأسماء إلى الله تعالى عبد الله وعبد الرحمن) وجاز التسمية بعلي ورشيد من الأسماء المشتركة ويراد في حقنا غير ما يراد في حق الله تعالى لكن التسمية بغير ذلك في زماننا أولى لأن العوام يصغرونها عند النداء كذا في السراجية

تحفۃ المودودباحکام المولودلابن القیم ؒ (ص184 ط عطاءات العلم)میں ہے:

«والمقصود: أنه لا يجوز لأحد أن يتسمى بأسماء الله المختصة به.

وأما الأسماء التي تطلق عليه وعلى غيره: كالسميع، والبصير، والرؤوف، والرحيم، فيجوز أن يخبر بمعانيها عن المخلوق، ولا يجوز أن يتسمى بها على الإطلاق بحيث يطلق عليه كما يطلق على الرب تعالى.»

آپ کے مسائل اور ان کا حل(8/678) میں ہے:

سوال: اگر ہم اپنی دکان کا نام خدا کے صفاتی ناموں میں سے رکھیں، مثلاً :’’عبداللہ جنرل سٹور‘‘، ’’رزّاق ٹی اسٹال‘‘ یا ایسا کوئی نام جو قرآن پاک میں آتا ہو تو شرعی عذر تو کوئی نہیں؟ کیونکہ ایسے نام رکھنے میں بے ادبی کا احتمال ہوتا ہے۔ کیا ہم اپنی دکان کا نام ’’حسنین‘‘ رکھ سکتے ہیں؟ یا ’’ہاشمی‘‘ یا ’’سید‘‘ اگرچہ ہماری ذات سید یا ہاشمی نہیں ہے۔

جواب: حتیٰ الوسع ایسے نام نہیں  رکھنے چاہئیں، جس میں مقدس الفاظ کی بے حرمتی ہوتی ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved