• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

’’المیزان انویسٹمنٹ‘‘میں انویسٹمنٹ کرنے کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

’’المیزان انویسٹمنٹ‘‘ میں انویسٹ کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اس بارے میں کیا تحقیق ہے؟

وضاحت مطلوب ہے:

  1. المیزان انویسٹمنٹ سے مراد میزان بینک میں انویسٹ کرنا ہے یا کچھ اورمراد ہے؟
  2. اگر میزان بینک میں انویسمنٹ مراد ہے تو آپ کے مالی حالات کیا ہیں؟ اور انویسٹمنٹ کی کیا ضرورت ہے؟

جواب وضاحت:

  1. ’’المیزان انویسٹمنٹ‘‘ میزان بینک سے ہی جڑا ایک ادارہ ہے جو کہتے ہیں کہ زیادہ تر یہ نان بینکنگ سیکٹر جن میں مختلف انڈسٹریز آتی ہیں، میں بھی انویسٹ کرتا ہوں جس کو یہcompliant investment کہتے ہیں اور کچھ بینکنگ سیکٹر میں بھی انویسٹ کرتا ہے، اس کو یہ non compliant investment ان کی ویب سائٹ میں لسٹ ہے، کمپنیوں کی جن میں یہ انویسٹ کرتے ہیں احتیاط کے لیے کچھ charityمیں بھی دیتے ہیں۔
  2. جو کچھ سیونگ ہوتی ہے وہ غیر استعمال نہ رہے بلکہ کچھ فائدہ ملتا رہے اس لئے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

’’المبیزان انویسٹمنٹ‘‘کا طریقہ کار بھی وہی ہے جو ’’میزان بینک’’کا ہے لہذا عام حالات میں اس میں انویسٹمنٹ کرنا جائز نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved