- فتوی نمبر: 10-300
- تاریخ: 03 دسمبر 2017
- عنوانات: عبادات > متفرقات عبادات
استفتاء
میرا کام دفتری ہے اور اکثر و بیشتر کام کے لیے کمپیوٹر سے پرنٹ لینا پڑتا ہے اور جس نوعیت کا کام ہے اس میں بیشتر لوگوں کے نام بھی پرنٹ میں آتے ہیں مثلاً عبد الحئ، عبد القیوم، عبد اللہ، محمد تقی، محمد قاسم وغیرہ وغیرہ۔ تو جیسا کہ ان ناموں میں اللہ عزوجل اور نبی پاک ﷺ کے نام موجود ہوتے ہیں اور بعض مرتبہ نکالے گئے پرنٹ ضائع کرنے پڑتے ہیں اور ضائع کیے ہوئے کاغذات ڈسٹ بن میں ڈالنے پڑتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ کاغذات کو کیسے ضائع کیا جائے اور آیا ان کاغذات کو جلانے سے گناہ تو نہیں ہو گا۔ برائے مہربانی تفصیلاً ارشاد فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ان کاغذات کو جلا سکتے ہیں ان کو جلانے سے گناہ نہ ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved