• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

"اللہ کی قسم تو کامیاب نہیں ہو سکتا” سے یمین کا انعقاد

استفتاء

کوئی شخص دوسرے شخص کو کسی بھی لائن یا فیلڈ میں مثلاً تبلیغ یا تعلیم میں یہ الفاظ کہے کہ "اللہ کی قسم تو کامیاب نہیں ہو سکتا”۔ اس قسم کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ یمین منعقدہ ہے یا اس میں کوئی احتمال ہے۔ اور اگر یمین منقعدہ ہے تو اس کے حنث کی کیا صورت ہو گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت یمین منعقدہ کی ہے، لہذا اگر مخاطب اس شعبے یا لائن میں کامیاب ہو گیا جس کی بابت یہ الفاظ کہے گئے تھے تو متکلم حانث ہو جائے گا۔ شامی میں ہے:

قال لغيره و الله لتفعلن كذا فهو حالف فإن لم يفعله المخاطب حنث. (5/ 719) فقط و الله أعلم

 

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved