- فتوی نمبر: 5-269
- تاریخ: 22 دسمبر 2012
- عنوانات: مالی معاملات > امانت و ودیعت
استفتاء
میں نے کہیں جانا تھا میں ساتھی سے سائیکل لے کر چلا گیا۔ جس جگہ میں گیا وہاں بنے ہوئے پارکنگ میں سائیکل کھڑی کرنے کے بجائے ساتھ میں ایک جگہ جہاں اور بھی سائیکل وغیرہ کھڑی تھی وہاں سائیکل کھڑی کر کے سائیکل کے ساتھ لگی ہوئی لاک لگادی۔ اور میں اندر چلا گیا۔ واپس آیا تو سائیکل چوری ہوگئی تھی۔ کیا مذکورہ صورت میں مجھ پر سائیکل کا ضمان آتا ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سائل نے سائیکل عاریت پر لی تھی اور عاریت امانت کے حکم میں ہے۔ امانت کے متعلق شرعی ضابطہ یہ ہے کہ امین کی کوتاہی کی صورت میں اس پر تاوان آتا ہے۔ مذکورہ صورت میں عاریت لینے والے کی کوتاہی ظاہر ہے لہذا اس پر سائیکل کا تاوان آئے گا جو اس استعمال شدہ سائیکل کے موجودہ بازاری نرخ کے مطابق ہوگا۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved