• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اناشید کے پیچھے صوتی اثرات یا دف کا حکم

استفتاء

وہ کون سی موسیقی ہے جو شریعت میں حرام ہے ؟یعنی جو انا شید کے پیچھے (background)صوتی اثرات یا دف استعمال ہوتی ہے جیسے ہوں ہاںوغیرہ کوئی موسیقی کے آلات نہیں تو اس کا کیا حکم ہے ؟کیا یہ آواز بھی ممنوع ہے یا جائز ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

موسیقی اس آواز کا نام ہے جو خاص تناسب سے نکلے چاہے یہ آواز کسی آلے سے نکلے یا منہ سے نکالی جائے۔چنانچہ دف کی آواز چاہے دف سے نکالی جائے یا انسان اپنے منہ سے نکالے اس سے فرق نہیں پڑتا دونوں کا حکم یکساں ہے۔پھردف آلات لہو میں سے ہے ،نکاح کے موقع پر چونکہ تشہیر اور اعلان مقصود ہوتا ہے اس لیے صرف اس موقع پر محدود اجازت ہے جبکہ حضور ﷺکی نعت چونکہ ایک نیکی کا کام ہے اس لیے اس کے ساتھ دف کی آواز کو شامل کرنا نعت کی بے احترامی ہے ۔ چنانچہ اس طرح کی نعتیں تیار کرنا اور ان کو سننا درست نہیں ۔

فتاوی شامی 1/114میں ہے:

علم الموسیقی هو علم ریاضی یعرف منه اصول النغم والایقاعات وکیفیة تالیف اللحون وایجاد الالآت وموضوعه الصوت من جهة تاثیره فی النفوس باعتبار نظامه فی طبقته ونظامه.

(وکی پیڈیا:الموسوعۃ الحرۃ):

الموسیقی او الموسیقا هی فن مؤلف من الاصوات والسکوت عبر فترة زمنیة ویعتقد العلماء بان کلمة الموسیقی یونانیة الاصل.وقد کانت تعنی سابقا الفنون عموما غیر انها اصبحت فیما بعد تطلق علی لغة الالحان فقط…وقد عرفت لفظة موسیقی بانها فن الالحان وهی صناعة یبحث فیها عن تنظیم الانغام والعلاقات فیما بینها وعن الایقاعات واوزانها.والموسیقی فن یبحث عن طبیعة الانغام من حیث الاتفاق والتنافر ۔وتالیف الموسیقی وطریقة ادائها وحتی تعریفها بالاصل تختلف تبعا للسیاق الحضاری والاجتماعی کما ان الموسیقی تعزف بواسطة مختلف الآلات العضویة (صوت الانسان، التصفیق)وآلات النفخ )النای ،البوق والوتریة (مثل:العود والقیثارة والکمان ،والالکترونیة (الاورغ ) تتفاوت الاداءات الموسیقیة بین موسیقی منظمة بشدة فی احیان الی موسیقی حرة غیر مقیدة بانظمة فی احیان اخری وهی لا تتضمن العزف فقط بل ایضاالقرع فی الطبول وموسیقی الهرمونیکا.

خط کشیدہ عبارت کاتشریحی حاصل یہ ہے کہ موسیقی کسی خاص آلے کی پابند نہیں ہے بلکہ یہ مختلف آلات سے اداء ہو سکتی ہے خواہ وہ آلات اعضاء انسانی پر مشتمل ہوں جیسے گلا اور ہاتھ (تالی کے لیے)یا پھونک مار کر بجائے جائیں جیسے بانسری وغیرہ یا بجلی سے چلتے ہوں جیسے ہار مونیم اور جدید آلات یا کمپوٹر میں پروگرام جن کے ذریعے آواز کو پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved