• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

انڈے كے چھلکے کی بیٹ انڈے کو لگ جائے تو انڈا کھا سکتے ہیں؟

استفتاء

اگر انڈے کے چھلکے کی بیٹ انڈے کو لگے تو کھا سکتے ہیں؟

وضاحت مطلوب ہے: انڈے  کو بیٹ لگنے سے کیا مراد ہے؟

جواب وضاحت: انڈے کو نہیں اس کے چھلکے کو لگی تھی جب ہاتھ میں انڈہ ٹوٹ گیا تو چھلکے  کی ناپاکی اس انڈے کو بھی لگ گئی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مرغی کی بیٹ ناپاک ہے جب انڈا  ہاتھ میں ٹوٹ جائے اور وہ بیٹ انڈے کی زردی یا سفیدی کو لگ جائے تو وہ ناپاک ہوجائیں گی اور ناپاک چیز کا کھانا جائز نہیں ہے۔

ہندیہ (1/87) میں  ہے:

المغلظة كل ما يخرج من بدن الانسان ……… وكذلك الخمر والدم المسفوح ولحم الميتة وبول ما لا يؤكل والروث وأخثاء البقر والعذرة ونجو الكلب وخر الدجاج والبط والاوز نجس نجاسة غليظة

شامی(1/579) میں ہے:

ان المائع متى اصابته خفيفة أو غليظة وإن قلت تنجس ولايعتبر فيه ربع ولا درهم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved