• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اپنا بچہ کسی کو دینا

استفتاء

ایک شخص کے چار پانچ بچے ہیں اور دوسرے شخص کے پاس کوئی بچہ نہیں ہوتا ہے دس سالوں سے لیکن پہلا شخص کا ایک بچہ تھوڑا سا معذور ہے اور وہ اپنے اس معذور بچے کو دوسرے شخص کو دینا چاہتا ہے اپنی خوشی سے اور لینے والا بھی اپنی خوشی سے تیار ہے۔بلامعاوضہ بغیر کسی لالچ کے ۔سوال یہ ہے کہ کیا یہ بچہ لینا دینا جائز ہے؟اگر ہو سکے تو اس کا جواب ذرا جلدی عنایت فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس طرح بچہ لینا دینا جائز ہے لیکن اس بچے کی ولدیت میں اس کے اصل والا کا نام ہی ضروری ہو گا دوسرے کا نام ولدیت میں ظاہر کرنا جائز نہ ہو گا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved