• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

)اپنے کلینک کانام محمدی ہیلتھ کیئرسنٹر رکھنا (2)خلافت وملوکیت کتاب کےبارے میں رائے

استفتاء

۱۔میرے کلینک کانام ’’محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیلتھ کیئر سینٹر ‘‘ہے ۔چند دوست احباب کا مشورہ ہے کہ محمدی ہیلتھ کیئر ہونا چاہیے ۔محمدی کا کیا مطلب ہے ؟اس حوالے سے آپ کی کیا رائے گرامی ہے؟

۲۔  مولانا مودودی صاحب کے جواب میں ہمارے حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے حضرت معاویہ اور تاریخی حقائق تحریر فرمائی۔ الحمدللہ، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ خلافت و ملوکیت از مولانا مودودی درست کتاب ہے، سچے حقائق پر مبنی ہے ،اس کے حق میں جامعہ اشرفیہ لاہور یا کسی دیوبندی عالم نے بھی کتاب لکھی ہے کہ خلافت و ملوکیت ٹھیک کتاب ہے۔ (1)کیا یہ بات درست ہے ؟(2) کیا کتاب خلافت و ملوکیت میں معاذاللہ جو الزام صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم پر لگائے گئے ہیں ،تاریخی لحاظ سے درست ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1-(الف)’’محمدی‘‘کامطلب ہے’’محمد‘‘کی طرف منسوب، جیسے لاہوی کامطلب ہے لاہور کی طرف منسوب ۔ (ب)آپ اپنے کلینک کا نام ’’محمدﷺ‘‘ہیلتھ کیئر سینٹر‘‘رکھیں یا ’’محمد ی ہیلتھ کیئر‘‘رکھیں دونوں صورتوں میں جب یہی نام آپ اپنے لیٹر پیڈ پر لکھیں گے تو اس لیٹر پیڈکاوہ احترام برقرار نہ رہ سکے گا جو ان ناموں کاتقاضا ہے ،اس لیے ہماری رائے(مشورہ) یہ ہے کہ اپنے کلینک کا کوئی ایسا نام نہ رکھیں جس نام کی بے احترامی کاکل کلاں کومسئلہ بنے۔

2-(الف)ہماری تحقیق میں ’’خلافت وملوکیت‘‘کتاب درست نہیں اور نہ ہی یہ کتاب سچےحقائق پر مبنی ہے ، ہمارے علم میں نہیں کہ جامعہ اشرفیہ لاہور یا کسی دیوبندی عالم نے اس کتاب کو صحیح کہا ہو اور اگر کہا بھی ہو تو ان کہنا حجت نہیں۔

(ب)خلافت وملوکیت ‘‘کتاب میں جو الزامات حضرات صحابہ رضی اللہ عنھم پر لگائے گئے ہیں تاریخی لحاظ سے اگر وہ درست بھی ہوں تو قرآن وسنت میں حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کی جو صفات اور خوبیاں بیان کی گئی ہیں ان کے مقابلے میں تاریخ کی کوئی حیثیت نہیں ۔مودودی صاحب کی بنیاد غلطی یہی ہے کہ انہوں نے حضرات صحابہ کرام ؓ کو قرآن وسنت کی عینک سے دیکھنے کے بجائے صرف تاریخ کی عینک سے دیکھا ہے ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved