• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اپنے حصے کی موجودہ قیمت کا مطالبہ

استفتاء

1۔  السلام علیکم و برکاتہ کے بعد عرض ہے کہ ہم تین بہن اور تین بھائی ہیں۔ اچانک ہمارے ابو جان کو فیملی کے لوگوں نے رات کو قتل کروا دیا۔ اس طرح سے ابا جان کی ملکیت میں ایک عدد مکان جس کی قیمت تقریباً 90 لاکھ ہے، اس کے علاوہ ٹریکٹر بمع سازو سامان اور کافی کیش جس کا علم بھائیوں کو ہے، انہوں نے آج تک ہمیں پوچھنے پر بھی نہیں بتایا۔ مکان کی جگہ ہمارے ابو جان نے کسی سے خرید کی تھی اور قبضہ حاصل کر کے اس کے اوپر مکان تعمیر کر کے رہائش حاصل کی تھی، اسی دوران وہ قتل ہو گئے، جس سے جگہ لی تھی وہ بھی فوت ہو چکے ہیں البتہ یہ مکان ہم بہن بھائیوں  میں سے کسی کے نام نہیں ہے لیکن قابض ہمارے بھائی ہیں۔

کیا اس مکان اور ٹریکٹر، ٹرالی اور دوسری اشیاء میں یا نقد کیش میں ہمارا شرعی لحاظ سے حصہ بنتا ہے؟

2۔ اس کے علاوہ ہماری امی جان جو کہ ابو سے پہلے وفات پا چکی تھیں ان کو ننہیال کی طرف سے زمین کا حصہ آیا تو ہمارے بھائیوں نے ہمیں کہا کہ اس زمین کا تبادلہ کرنا ہے لیکن تبادلے کے چکر میں ہمیں لا کر دوسری پارٹی سے مہنگے داموں زمین بیچ کر آگے سستے داموں زمین زیادہ خرید کر وہ ساری بہنوں کی بجائے اپنے نام پر کروا لی، تاہم جب بھی ہم میں سے کسی نے اصرار کیا تو انہوں نے کہا کہ جب جی کرے تو لیں لیں، لیکن جب ہم نے مطالبہ کیا ہے تو انہوں نے اب ماں والے حصہ کو انہوں نے کہا ہے کہ جس قیمت پر اس وقت وہ زمین فروخت ہوئی ہے اس وقت اس کی قیمت فروخت 450000 روپے تھی اور آج اس کی قیمت 3500000 فی ایکڑ ہو گئی ہے۔ فروخت والی قیمت سے جو زمین خریدی نہ تو اس کا اور ابو والی زمین کا انہوں نے اب تک ٹھیکہ ہی دیا ہے جو کہ کم و بیش 9 لاکھ روپے ایک بہن کے حصہ میں آتا ہے۔ البتہ مطالبہ کرنے پر نہ تو ابو کے ترکہ میں چھوڑے ہوئے کروڑوں کی مالیت کا کوئی حصہ دے رہے ہیں نہ مکان میں سے، نہ ہماری زمین کا ٹھیکہ بلکہ وہ کہتے ہیں کہ یہ ٹھیکہ شرعی  تمہارے لیے جائز نہیں، نہ ہم دیں گے، تاہم وہ اب ہمیں آج سے کوئی اٹھارہ سال پہلے کی قیمت ساڑھے چار لاکھ روپے کے حساب دینے پر تیار ہیں۔ حاضر قیمت نہیں دے رہے۔

کیا ہم حاضر قیمت کا ان سے مطالبہ کریں یا کہ آج سے اٹھارہ سال پہلے کی قیمت ان سے لیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ بنتا ہے۔

2۔  حاضر قیمت کا مطالبہ کر سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و  اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved