- فتوی نمبر: 32-05
- تاریخ: 22 مارچ 2025
- عنوانات: مالی معاملات > اجارہ و کرایہ داری
استفتاء
گوگل ایڈسینس پر لوڈنگ کے ذریعے اپنی ویب سائٹ پر خود کارطریقے سے(سیلف )کلک کروا کر ارننگ کی جاتی ہے جس سے اسرائیلی کمپنی کے مالک کو نقصان ہوتا ہے اور لوڈنگ کرنے والے کو پیسہ ملتا ہے ،پہلے گوگل اس بات کی اجازت نہیں دیتا تھا لیکن اب کچھ ماہ سے گوگل کی طرف سے کوئی اعتراض نہیں آتا اور ویب سائٹ کے مالک یعنی ہمیں اس سے رقم ملتی ہے کیا یہ طریقہ جائز ہے؟ اس سے پیسہ کمانا جائز ہے یا نہیں؟
آسان فہم یوں کہ ویسے تو کوئی شخص آپ کی یوٹیوب ویڈیو دیکھنے کے دوران اشتہار(ایڈ) پر کلک کرے یا بلاگ پر تحریر(پوسٹ) پڑھنے کے دوران ایڈ پر کلک کرے تو ہمیں پیسے ملتے ہیں ہم یہ کام(یعنی اشتہار پر کلک کرنے کا کام) روبوٹ سے کرواتے ہیں اور ساتھ خود بھی کرتے ہیں جس سے سینکڑوں ایڈ کلکس ہوتے ہیں اور ہمیں سینکڑوں ڈالر ملتے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ کام کرنا اور اس سے کمائی کرنا جائز نہیں ہے اس لیے کہ اس میں ایڈ دینے والوں کو دھوکہ دیا جاتا ہے وہ اس طرح کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہماری ایڈ ان لوگوں نے دیکھی ہے جو ہماری پراڈکٹ خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ حقیقت میں ان کے ایڈ پر دلچسپی رکھنے والے انسانوں نے نہیں بلکہ روبوٹس نے کلک کیا ہوتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved