• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنا

استفتاء

ایک شخص اپنی زندگی میں اپنی جائیداد تقسیم کرنا چاہتا ہے۔ اس کے ورثاء میں سے بیوی  پہلے مرچکی ہے۔ اور بیٹے اور ایک بیٹی زندہ ہے اسے اپنی جائیداد تقسیم کرنے کے لیے کیا شرعی طریقہ اختیار کرنا چاہیے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر کوئی آدمی اپنی زندگی میں اپنی اولاد میں جائیداد تقسیم کرنا چاہے تو بہتری ہے کہ  سب کو برابر دے، یعنی مال کے تین حصے کرے، اور اگر لڑکے کو  دو حصے اور لڑکی کو ایک حصہ دے  یعنی کل پانچ حصے کر دے  تو اس کی بھی گنجائش ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved