• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ایپل سائڈر وینیگر (Apple Cider Vinegar) پینے کا حکم

استفتاء

ایپل سائڈر وینیگر (Apple Cider Vinegar)کے  نام سے جو مشروب ملتا ہے اس کے پینے کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایپل سائڈر وینیگر (Apple Cider Vinegar) پینا جائز ہے۔

توجیہ:سائڈر سیب کے رَس کے خمیر شدہ مشروب کو کہتے ہیں اور ایپل سائڈر وینیگر (Apple Cider Vinegar)  سیب  کے خمیر شدہ رَس سے تیار ہونے والا سرکہ ہے ۔جس میں  سیب سے پہلے مرحلے میں  الکوحل بنایا جاتا ہے  پھر اس الکوحل کو سرکہ میں تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ سرکہ بننے کی وجہ سے الکوحل کی حقیقت سرکہ  میں تبدیل  ہوجاتی ہے  لہٰذا تبدیلِ ماہیت کی وجہ سے مذکورہ  سرکہ حلال  ہےٍ۔

چنانچہ ویکیپیڈیا میں ہے:

It is made by crushing apples, then squeezing out the juice. The apple juice is then fermented by yeast which converts the sugars in the juice to ethanol. In a second fermentation step, the ethanol is converted into acetic acid by acetic acid-forming bacteria (Acetobacter species), yielding cider vinegar

یہ سیبوں کو کچل کر اور ان کا رس نچوڑ کر تیار کیا جاتا ہے۔ پھر اس رس میں  خمیر (yeast) کے ذریعے خمیر اُٹھایا  جاتا ہے، جو رس میں موجود شکر کو ایتھنول (الکوحل) میں تبدیل کر دیتا ہے۔ خمیر اُٹھانے  کے بعد  دوسرے مرحلے میں، یہ ایتھنول ایسیٹک ایسڈ بنانے والے بیکٹیریا (Acetobacter) کی مدد سے ایسیٹک ایسڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں سیب کا سرکہ حاصل ہوتا ہے۔

التجريد للقدوری (2/ 755) میں ہے:

«والاستحالة لها تأثير في التطهير؛ بدلالة ‌الخمر ‌إذا تخللت»

شرح مختصر الطحاوی  للجصاص (6/ 387) میں ہے:

«فإن صارت خلاً: جاز بيعه، وحل الانتفاع به، سواء صارت بذاتها خلاً أو بعلاج

شامی  (1/ 315) میں ہے:

«(قوله: وتخليل) أي: تخليل الخمر بإلقاء شيء فيها وهو كالتخلل بنفسها، وهما داخلان في ‌انقلاب ‌العين كما يعلم من البحر. قال في الفتح: ولو صب ماء في خمر أو بالعكس ثم صار خلا طهر في الصحيح»

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved