• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اقالہ کی ایک صورت

استفتاء

زید آرمی کے علاقے میں رہتا ہے اس کے پاس ایک عدد دوکان تھی بکرنے وہ دوکان زید سے مبلغ پندرہ لاکھ(1500000) میں قسطوں کا کاروبارکرنے کے لیے  خریدی اور قیمت کے بارے میں یہ طے ہوا کہ بکر    پانچ سال بعد ہرمہینےپچاس ہزار دے گا پھر  جب پانچ سال بعد  پیسے دینے کا وقت آیا تو ایسا ہوا کہ آرمی نے  یہ پابندی لگا دی کہ  اس علاقے میں قسطوں کا کاروبار نہیں کیا جاسکتا   اب بکرنےوہ دوکان واپس زیدکے حوالے کر دی اورکسی بھی طرح کی رقم ادا کرنے سے انکاری ہے کہ میں یہ دوکان نہیں لیتا تو اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا بکر زید کی رضامندی کے بغیر وہ دوکان زید کو واپس کرسکتا ہے ؟اور   زید  اگر وہ دوکان واپس لے لے تو کیا اتنے سال دوکان استعمال کرنے کی وجہ سے بکر سے کسی رقم کا مطالبہ کر سکتا ہےیا نہیں ؟

رہنمائی فرمائیں۔(محمدعاطف)

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں بیع مکمل ہوچکی ہےلہذا اب بکرکوزیدکی رضامندی کےبغیر دوکان واپس کرنےکا کوئی اختیارنہیں البتہ اگرزیدواپس لینےپرراضی ہوجائےتوزیدنےجس قیمت پردوکان بیچی ہےاس میں کوئی کمی بیشی نہیں کرسکتا بلکہ جتنےمیں بیع ہوئی اتنےمیں ہی واپس لےالبتہ زیدکوآخرت میں ثواب ملےگا۔

نوٹ:مذکورہ صورت میں یہ صورت بھی ممکن نہیں کہ زیدوہ دوکان بکرسےواپس سستی خریدلےکیونکہ اس صورت میں “شراء ماباع باقل مماباع قبل نقدالثمن”لازم آئےگاجوکہ ناجائزہے۔

جوهرة  (2/ 279)میں ہے:

الإقالةجائزةفي البيع بمثل الثمن الأول لأن العقدحقهمافيملكان رفعه…. فإن شرط أكثرمنه أو أقل فالشرط باطل… ولايجوزبأكثرمن الثمن فإن أقال بأكثرمن الثمن فهي بالثمن لاغير.

بحر الرائق (6/ 110)میں ہے:

وأما شرائط صحتها فمنها رضا المتعاقدين.

بحر الرائق (6/ 90)میں ہے:

لم یجزشراءالبائع ماباع باقل مماباع قبل نقدالثمن.

سنن ابن ماجہ (2 / 741)میں ہے:

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:من أقال مسلمًاأقاله الله عثرته يوم القيامة.

ترجمہ: جو شخص کسی مسلمان کی رعایت کرتے ہوئے اپنا سودا ختم کرےتو اللہ تعالی قیامت کے دن اس کی کوتاہیوں کو ختم کر دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط  واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved