- فتوی نمبر: 11/147
- تاریخ: 26 اپریل 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > منتقل شدہ فی حظر و اباحت
استفتاء
مسجد کے امام صاحب کے ہاتھوں ا ور پائوں کاعقیدت واحترام کے پیش نظر بوسہ لینا کیسا ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
تعظیم وتکریم کے لیے صرف ان لوگوں کے ہاتھ یا پائوں کا بوسہ لینا جائز ہے جو یا تو صالح عالم ہو یا عادل بادشاہ ہو یا کوئی دینی شرف اور بزرگی کا حامل ہو ،جس شخص میں ان تینوں باتوں میں سے کوئی بات نہ ہو اس کی تعظیم وتکریم کے لیے اس کے ہاتھ یا پاؤں کا بوسہ لینا جائز نہیں ۔(تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو جواہر الفقہ جلد اول ص 535)
© Copyright 2024, All Rights Reserved