• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عرق والی مہندی ناخنوں پر لگی رہنے کی حالت میں وضو کا حکم

  • فتوی نمبر: 10-330
  • تاریخ: 28 دسمبر 2017
  • عنوانات:

استفتاء

برائے مہربانی بتا دیں کہ کیا عرق والی مہندی ناخنوں پر لگانے کے علاوہ ہاتھ پر لگ جائے تو کیا اس سے وضو ہو جاتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عرق والی مہندی ناخنوں پر لگانے کے علاوہ ہاتھ پر بھی لگ جائے تو پھر بھی وضو ہو جاتا ہے کیونکہ عرق والی مہندی لگانے کے بعد ہاتھ پر مہندی کی کوئی ایسی تہہ نہیں جمتی کہ جو کھال تک پانی پہنچنے میں رکاوٹ بنے۔

حلبی کبیری (49) میں ہے:

(وقال في الذخيرة في مسألة الحناء) بأن خلطته أو اختضبت به و بقي من جرمه علي بدنها ….. يجزئ وضوئهم للضرورة و لأن الماء ينفذه لتخلله و عدم لزجته و صلابته (و عليه الفتوى)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved