• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

اصل قیمت سے مہنگی چیز بیچنا

استفتاء

ہر سال بجٹ سے 2 یا 3 ماہ پہلے سگریٹ کی مارکیٹ قیمتیں سٹاکسٹ کی بجٹ کی خریداری کی وجہ سے بڑھ جاتی ہیں اور ہمیں مارکیٹ سے سگریٹ بلیک ریٹ پر خریدنے پڑتے ہیں اور بلیک ہی بیچنے پڑتے ہیں۔ ایسا ہر سال میں ایک یا دو مرتبہ ہوتا ہے۔ کیا یوں اصل قیمت سے مہنگا خرید کر مہنگا بیچنا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ کے لیے سگریٹ کو مہنگا بیچنا جائز ہے۔ چنانچہ ہدایہ (4/455) میں ہے:

لأن الثمن حق العاقد فإليه تقديره.

بحوث فی قضایا فقہیہ المعاصرہ  (ص: 8) میں ہے:

وللبائع أن يبيع بضاعته بما شاء من الثمن ولا يجب أن يبيعه بسعر السوق دائماً. وللتجار ملاحظة مختلفة في تعيين الأثمان وتقديرها..…………………. فقط و الله تعالى أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved