- فتوی نمبر: 20-112
- تاریخ: 26 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات > عشر و خراج کا بیان
استفتاء
مفتی صاحب !ہم نے عشر کے بارے میں پوچھنا ہے کہ کونسی اقسام کی فصل پر واجب ہوتا ہے اور چھ ماہ یا پھر سال بعد ادا کرنا واجب ہوگا؟مثلا گندم ،کپاس ،باجرا
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
سوال میں ذکر کردہ فصل پر عشر واجب ہے اورسال میں جتنی مرتبہ بھی اس کی کاشت کی جائے گی اتنی مرتبہ ہی عشر واجب ہوگا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved