• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اشہر حج میں عمرہ کرنے کےبعد مدینہ میں رہنے والے کا مدینہ واپس آنے کی صورت میں حج تمتع کی نیت سے حج کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

سوال :         ایک شخص جو مدینہ منورہ کا رہنے والا ہے ۔ اس نے اشہر حج شروع ہونے کے بعد عمرہ کیا پھر دوبارہ مدینہ  لوٹ آیا تو کیا وہ حج تمتع کی نیت سے حج کر سکتا ہے ۔؟کیا اس کا تمتع مدینہ لوٹنے کے باوجود باقی رہے گا ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں چونکہ مدینہ منورہ اس شخص کا وطن ہے اور وہ وہاں ہی مستقل رہتا ہےاس لیے اشہر حج میں عمرہ کرنے کے بعداپنے وطن لوٹنے سے اس کا تمتع باطل ہوگیا ۔ لہذا اگر یہ شخص اسی سال حج کرے گا تومذکورہ عمرہ کی وجہ سے متمتع شمار نہ ہوگا ۔ البتہ اب چاہے تو حج افراد کا احرام باندھے  یا حج تمتع کا( یعنی اس دوسرے سفر میں پہلے عمرہ کرے اور پھر حج کا احرام باندھ کر حج کرے )۔

الدر المختار (2/ 542)

( کوفی أی آفاقی حل من حل من عمرته فيها ) أي الأشهر ( وسكن بمكة ) أي داخل المواقيت ( أو بصرة ) أي غير بلده ( وحج ) من عامه ( متمتع ) لبقاء سفره

وفي الشامية:واما اذا اقام خارجها فذکر الطحاوي ان هذا قول الامام وعندهما لايکون متمتعا…..وله ان حکم السفر الاول قائم مالم يعد الي وطنه(الدر مع الرد2/542کتاب الحج ،باب التمتع)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved