• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عسکری بینک سے گاڑی کے لیے قرض لینا

استفتاء

کیا گاڑی خریدنے کے لیے بینک سے کچھ قرضہ لینا جائز ہے؟

وضاحت مطلوب ہے: (1)کس بینک سے قرضہ لینا چاہتے ہیں؟ (2)بینک اس قرضہ پر سود بھی لے گا؟

جواب وضاحت: فی الحال ہمارے پاس (cultus) گاڑی ہے۔ ہم اس کو فروخت کرکے اور اس کے ساتھ کچھ پیسے ڈال کر نئی گاڑی لینا چاہتے ہیں۔ ہم عسکری بینک سے قرضہ لیں گے جس پر تقریباً 17-18% سود بھی دینا پڑے گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ  صورت میں بینک سے قرضہ لینا چونکہ سودی معاملہ ہے، اس لیے جائز نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved