- فتوی نمبر: 29-266
- تاریخ: 16 اگست 2023
- عنوانات: مالی معاملات > شرکت کا بیان
استفتاء
اسمارٹ کمپنی میں انویسٹمنٹ کرنی ہے۔ ان کے دو پلان ہیں، ٹریڈنگ(تجارت) اور رینٹل (کرایہ داری) ٹریڈنگ والے میں مفتی تقی عثمانی صاحب کا فتویٰ منسلک ہے۔ باقی آپ ٹریڈنگ اور رینٹل دونوں میں رہنمائی فرما دیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ کمپنی کے ٹریڈنگ پلان کے بارے میں مفتی تقی عثمانی صاحب کا جو فتویٰ منسلک ہے وہ ان کا پرانا فتویٰ ہے جو 24 جون 2023 کا ہےجبکہ ان کا نیا اور آخری فتویٰ جو 10 جولائی 2023 کا ہے یہ ہے کہ "ہم مذکورہ گروپ (شوکت مروت گروپ آف کمپنیز) کے ساتھ مالی معاملات ۔۔۔۔اور کاروبار کے جائز یا ناجائز ہونے کے بارے میں کوئی فتویٰ نہیں دے سکتے نہ اصولی نہ حتمی۔۔۔۔” اور ہمیں بھی مفتی تقی عثمانی صاحب کی رائے سے اتفاق ہے۔
نوٹ:(1) اسمارٹ گروپ آف انڈسٹریز اور شوکت مروت گروپ آف کمپنیز ایک ہی گروپ ہے ۔ (2) مفتی عثمانی صاحب کا نیا فتویٰ ساتھ لف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved