• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

آٹا چھاننے کےبعد بھی اگر سسریاں رہ جائے تو اس کیا حکم ہے؟

استفتاء

مسئلہ پوچھنا تھا کہ گھر میں جو آٹا رکھا ہوتا ہے ،روٹیاں بنانے کے لیے اس موسم میں اس میں اکثر چھوٹی چھوٹی سونڈیاں پڑجاتی ہیں یا آٹے کا کیڑا جیسے سسریاں  اس کے کھانے کا کیا حکم ہے ؟چھالنی سے چھاننے کے بعد بھی وہ آٹے میں رہ جاتی ہیں اتنی چھوٹی ہوتی ہیں ۔ اس کا حکم بتا دیجئے ؟من فضلک

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آٹے کے کیڑوں میں اگرجان نہ پڑی ہو اور مادہ جالے کی صورت میں ہو تو اس کو کھانا جائز ہے اور اگر جان پڑگئی ہو تو ان کو نکالنا ضروری ہے ۔چھاننے کے باوجود جو کیڑے آٹے میں باقی رہ جائیں کہ جن سے بچنا آسان نہ ہو وہ معاف ہیں

امداد الاحکام (308/4)میں ہے:

’’سوال:دال میں اگر گہن لگ گیا ہو (یعنی جالا پڑگیا ہو )اور پکنے کے بعد اس میں کیڑے نظر آتے ہوں تو ایسی دال کے کھانے کا کیا حکم ہے ؟

جواب :لا بأ  س بدود الزنبور قبل ان ينفخ فيه الروح لان مالا روح له لايسمي ميتة (خانية وغيرها) قال ط ويؤخذ منه ان اکل الجبن او الجبن اوالخل اوالثمار کالنبق بدود لايجوز ان نفخ فيه الروح (شامي511/9)

اس سے معلوم ہوا اگر کیڑوں میں جان پڑگئی ہو تو دال کا مع کیڑوں کا کھانا جائز نہیں بلکہ کیڑوں کا صاف کرنا ضروری ہے اور جان نہ پڑی ہو تو جائز ہے‘‘

ويجوز عندالشافعية مطلقا بدليل مارواه الطبراني عن ابن عمر مرفوعا نهي ان يعيش التمر عما فيه قال العزيزي ان من نحوسوس ودود يجوزاکل دود الفاکهة معها معسر تميزه ۔ قلت ولا يخفي ان دود الطعام والثمار ليس من حشرات الارض المنصوص حرمتها في المذهب وانما اخذ الطحطاوي تحريمه من مفهوم عبارة قاضي خان وغيره فليس من المنصوص تحريمه في المذهب وقد ذهبت الشافعية الي اکل دود الفاکهة معها فکذا دود الطعام اذا تعسر تميزه۔(408/3)

امداد الفتاوی (102/4)میں ہے:

’’سوال:      کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان شرع متین کہ جس اناج یا آٹے میں کیڑے پیدا ہو جائیں اس کا کھانا اور جس گولر میں بھنگے ہوں یا جس شربت اور تر چیز میں چیونٹے گر کر مرجائیں اس کا کھانا پینا شرعا حرام ہے یا حلال ؟

جواب :       ان کو نکال کر پھر کھانا پینا حلا ل ہے۔

سوال :        سرکہ یا پھل مثل گولر وغیرہ میں جو کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں ان کیڑوں کا کھانا جائز ہے یا نہیں ؟ بہتیرے سرکے میں گل کر مختلط ہوجاتے ہیں جن سے احتراز ناممکن ہے؟

جواب :    في الشامي عن الطحطاوي ويؤخذ منه ان اکل الجبن اوالخل اوالثمار کالنبق بدودة لا يجوز ان نفخ فيه الروح ۔۔

اس سے معلوم ہوا کہ ایسے کیڑوں کا کھانا جائز نہیں اور جو مخلوط ہوگئے وہ ضرورت کی وجہ سے عفو ہیں۔

 کما قالوا لا نزح بخرء حمام وعصفور مع حرمة تناولهما۔فقط والله تعالي اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved