• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عطاء المصطفی نام رکھنا کیسا ہے؟

استفتاء

کیا بچے  کانام عطاء المصطفی رکھنا ٹھیک ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں ٹھیک نہیں ہے کیونکہ اولاد دینے والی ذات صرف اللہ تعالیٰ کی ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عطاء المصطفیٰ نام رکھنا درست نہیں کیونکہ اس میں شرک کا شبہ ہے۔

فتاویٰ رشیدیہ (ص:191) میں ہے:

سوال: نبی بخش، پیر بخش …………. ایسے ناموں کا رکھنا کیسا ہے؟

جواب: ایسے نام موہم شرک ہیں، منع ہیں ان کو بدلنا چاہیے۔

کفایت المفتی (1/231) میں ہے:

علی بخش، پیر بخش، رسول بخش نام رکھنا اچھا  نہیں ہے، اس میں شرک کا شائبہ اور ایہام ہے۔

فتاویٰ محمودیہ (19/374)  میں ہے:

سوال : غلام محمد ،غلام نبی ،غلام رسول اور رسول بخش نام رکھنا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب : غلام محمد ،غلام نبی اورغلام رسول نام رکھنا درست ہے۔ رسول بخش نام نہیں رکھنا چاہیے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم               

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved