• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اے ٹی ایم کارڈ کی فیس کس کے ذمہ ہوگی؟

استفتاء

امید کرتا ہوں کہ آپ بخیر وعافیت ہوں گے۔ ایک مسئلہ آپ سے دریافت کرنا ہے کہ میرے بینک اکاؤنٹ میں چار لوگوں کے پیسے رکھے ہیں جن میں سے تین دوسرے حضرات ہیں اور ایک میں خود ہوں۔ میرے اکاؤنٹ سے 1600 روپے بینک والوں نے کاٹ لیے کہ یہ آپ کے اے ٹی ایم کارڈ کے سالانہ چارجز ہیں۔ اب پوچھنا یہ تھا کہ جو 1600 روپے کاٹے گئے ہیں کیا یہ ہم چار لوگوں پر تقسیم ہو ں گے  یا جس کا اکاؤنٹ ہے صرف وہی بندہ یہ چارجز ادا کرے گا۔ حالانکہ ٹوٹل رقم سے بینک والوں نے چارجز کاٹے ہیں اور جب کبھی اُن تینوں حضرات کو پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ بھی میرے اے ٹی ایم کارڈ کو استعمال کروا کر پیسے نکلواتے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہماری حاصل کردہ معلومات کے مطابق یہ فیس کارڈ کی ہوتی ہے جو ہر سال بینک صارفین سے وصول کرتا ہے اگرچہ صارف سارا سال وہ کارڈ استعمال نہ بھی  کرے یعنی اس فیس کا تعلق اکاؤنٹ میں پیسے ہونے یا نہ ہونے سےاور ہونے  کی صورت میں پیسے نکلوانے ، نہ نکلوانے کے ساتھ نہیں ہوتا لہٰذا جنہوں نے آپ کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسے نکلوائے ہیں وہ اے ٹی ایم کارڈ کے چارجز میں شریک نہ ہوں گے بلکہ جس کا اکاؤنٹ ہے اسی کے ذمے یہ چارجز ہوں گے، ہاں وہ اپنی خوشی سے شریک ہونا چاہیں تو ہوسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved