- فتوی نمبر: 21-260
- تاریخ: 22 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
ہمارے ہاں گتہ فیکٹری میں ردی گتہ کافی زیادہ مقدار میں استعمال ہوتا ہے جو ہم خریدتے ہیں۔اس کے اندر اوراق مقدسہ بھی بہت آتے ہیں جن کو ہم اٹھا کر مشین کے اندر ڈال دیتے ہیں اس میں بہت سا پانی ڈالتے ہیں اور وہ گل کر اگلی مشین سے گزر کر نیا گتہ بن جاتا ہے۔ کیا ان سب صفحات کو مشین میں ڈال کر نیا گتہ بنانا ٹھیک ہے؟
وہ ہوتے اتنے زیادہ ہیں کہ ان کو نکال کر علیحدہ دفن کر دینا ممکن نہیں ہوتا۔
سعید شاہد
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اوراق مقدسہ کی ری سائیکلنگ(Recycling)کرنا یعنی اس سے دوبارہ نیا کاغذ بنانا جائز ہے البتہ ان کے پانی کو گندی جگہ نہ ڈالا جائے بلکہ کسی پاک صاف جگہ ڈالا جائے۔
ہندیہ (9/111) میں ہے:
ولو محا لوحا كتب فيه القران و استعمله في امر الدنيا يجوز.
فتاوى تاتارخانىہ(18/69) میں ہے:
وفي مسائل الملتقط: و رسائل تستغني عنها وفيها اسم الله يمحي ثم يلقى في الماء الكثير واتخذ منه قراطيس كان افضل.
درالمحتار (6/387) میں ہے:
ولو كان فيه اسم الله او اسم النبي يجوز محوه ليلف فيه شيء.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved