- فتوی نمبر: 21-197
- تاریخ: 22 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
میرا نام ندا ہے اور میں ایک مسئلہ آپ سے پوچھنا چاہتی ہوں۔
میری امی اور میں ہم دونوں کی آپس میں بنتی نہیں ہے ،مجھے ایسا لگتا ہے جیسے انھوں نے مجھے سمجھا نہیں ،میں اور میری امی دونوں ہی جذباتی ہیں۔
2006 میں میری امی کے جذباتی فیصلے سے 11 دن میں شادی ہوئی ان کی ہی دوست کے بیٹے سے مگر غلط فیصلہ کیا اور شادی ختم ہوئی پھر شادی ہوئی اور الحمدللہ میں اب اپنی زندگی میں خوش ہوں ، 3 معصوم بچے ہیں اور شوہر بھی اچھا انسان ہے۔ میں نے اپنے جذباتی پن کو کم کرنے کی کوشش کی ہے ،میں اپنی امی ابو کو کچھ عرصے بعد اپنے پاس سعودی عرب بلاتی ہوں اور اپنے پا س رکھتی ہوں ،عمرے کرواتی ہوں ،خدمت کرتی ہو ں ،اس بار جب وہ آئی تو اس دفعہ ان کی بھتیجی بھی ہمارے گھر کے قریب موجود تھی ،میری والدہ کے قریب ان کے بہن بھائی اور بھتیجا،بھتیجی بہت اہمیت رکھتے ہیں، یہ بات میرے شوہر اور دیگر لوگوں نے بھی نوٹس کی ہے اور اس کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے ہیں ،میری ماں نے تسلیم کیا کہ ان کے لیے وہ لوگ اہمیت رکھتے ہیں۔
بہرحال اب مسئلہ یہ ہے کہ میرا شوہر میری ماں کو پسند نہیں کرتا ان کے جذباتی پن کی وجہ سے اور انھوں نے اس بار کئی ایسے تماشے کیے ہیں اور اس سے پہلے بھی ہوتے رہے ۔اب میرے شوہر کے دل سے وہ اتر گئی ہیں ،ہر معاملے میں عورت کا بولنا ان کو پسند نہیں ہے ،میرے والد کسی معاملے میں بولتے نہیں ہیں ،میں اس وقت ایسی جگہ کھڑی ہوں جہاں ایک طرف شوہر اور دوسری طرف ماں باپ ہیں ،مجھے میرے باپ سے اور میرے شوہر کو بھی میرے باپ سے کوئی شکایت نہیں مگر وہ اپنی بیوی کو قابو نہیں کرسکتے ،آپ بتائیں مجھے کون سا راستہ چنناچاہیے ،ماں باپ کو دیکھ کر اپنا گھر خراب کرتی رہوں یا پھر ایک طرف ہو کر اپنا گھر بچے اور شوہر کو دیکھوں ؟بس مجھے اللہ کی پکڑ سے ڈر لگتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے ماں باپ اور شوہر دونوں کو ایک ساتھ لے کرنہیں چل سکتی۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آپ کی بنیادی ذمہ داری اپنے گھر کی دیکھ بھال اورجائز کاموں میں اپنے شوہر کی اطاعت ہے ،اس کےساتھ ساتھ ماں باپ کےلیے جو کچھ آسانی سے کرسکتی ہیں کرتی رہیں ،اوراللہ تعالی سے قبولیت کی دعااورکوتاہیوں پراستغفاربھی کرتی رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی ا علم
© Copyright 2024, All Rights Reserved