- فتوی نمبر: 16-108
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > قربانی کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عورت کامہر معجل ہے مگر قبضے میں نہیں آیا تو عورت پر قربانی واجب ہے یا نہیں؟
جبکہ میاں کی مالی حالت اچھی ہےاورصاحب نصاب ہے اورمہر ایک لاکھ روپے ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں ایسی عورت پرقربانی واجب ہوگی۔
الفتاوى الهندية (5/ 292)
والمرأة تعتبر موسرة بالمهر إذا كان الزوج مليا عندهم
مسائل بہشتی زیور(1/465)میں ہے:
مسئلہ:عورت کے پاس کچھ مال نہ ہو لیکن اس نے نصاب کے بقدر مہر شوہر سے ابھی لینا ہو تو اگر مہر معجل ہو اورشوہر مالدار ہو تو عورت پر قربانی واجب ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved