• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عورت کامرد کو دوران نماز چھونا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

1)اگر مرد نماز پڑھ رہا ہو جبکہ عورت نماز نہ پڑھ ہی ہو اس صورت میں اگر عورت نماز میں مرد کے جسم کو ہاتھ لگادے  تو کیا مرد کی نماز ہو جاتی ہے؟

2)اور اگر عورت  مرد کے ساتھ  بغیر نماز پڑھے ویسے ہی کھڑی ہو تو کیا مرد کی نماز ہوجاتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1)اس صورت میں مرد کی نما ز ہو جائے گی۔

2) عورت اگر نماز میں نہ ہو اور نماز پڑھنے والے مرد کے ساتھ کھڑی ہو جائے تو مرد کی نماز نہیں ٹوٹتی ۔عورت کے  مرد کے ساتھ کھڑے ہونے سےمرد کی  نماز مخصوص شرائط کے ساتھ ٹوٹتی ہے۔

فتاوٰی ہندیہ (1/221) میں ہے:

أما لو قبلت المرأة المصلي ولم يشتهها لم تفسد صلاته

مسائل بہشتی زیور(1/222)میں ہے:

مرد نماز میں ہو اور عورت اس  مرد کا  اسی حالت میں بوسہ لے تو اس مرد کی نماز فاسد نہ ہوگی۔ہاں اگر اسکے بوسہ لیتے وقت مرد کو شہوت ہوگئی تو البتہ نماز فاسد ہو جائے گی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved