• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عورت کا صحن میں نماز پڑھنے کا حکم

استفتاء

محترم مفتی صاحب ؛

عورت اگر صحن یا چھت پر  آسمان تلےنماز ادا کرے تو کیا نماز ادا ہو جائے گی ؟رہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں نماز تو ادا ہو جائے گی تاہم عورت کے لیے افضل یہ ہے کہ وہ گھر کی اندرونی کوٹھری  میں نماز پڑھے ۔چنانچہ مشکاۃ المصابیح میں ہے

 عن ابن مسعود قال قال رسول الله ﷺ صلوة المراة في بيتها افضل من صلوتها في حجرتها وصلوتها في مخدعها افضل من صلوتها في بيتها …..ص96

ترجمہ۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ  فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا عورت کا اپنے گھر کے اندر (دالان میں)نماز پڑھنا صحن میں نماز پڑھنے سے افضل ہےاور عورت کا کوٹھری میں نماز پڑھنا اس کے گھر کے اندر نماز پڑھنے سے بہتر ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved