• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عورت کا سرکے بال کاٹنا

استفتاء

سرکے بالوں کا کاٹنا جائز ہے یانہیں ؟ حدیث کی روسے روشنی ڈالیں۔اگر بالوں کو ایسے نہ کاٹا جائے (یعنی اتنا نہ کاٹاجائے)کہ مشابہت مردوں کےساتھ ہو ۔ بلکہ نیچے سے تھوڑے سے جو خراب ہوں کاٹ لیے جائیں تواس صورت میں جائز ہے یانہیں؟

اس بارے میں اگر کوئی حدیث   نہیں ہے  تووہ  لوگ جو حدیث کی رو سے جواب طلب کرتے ہیں تو ان  کو تسلی بخش جواب کیا دیا جائے؟ جواز کی کہاں تک حد ہے کتناکا ٹ سکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عورتوں کا بال کاٹنا جائز نہیں البتہ جہاں سے خراب ہوں وہاں سے کاٹے جاسکتے ہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved