• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عورت کے داڑھی، مونچھ صاف کرنے کا حکم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض عورتوں کے داڑھی اور مونچھ کے بال نکل آتے ہیں۔ کیا عورتیں اپنے ان بالوں کو صاف کر سکتی ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عورت کی اگر داڑھی، مونچھ نکل آئے تو عورت کے لیے اس داڑھی، مونچھ کو صاف کرلینا مستحب ہے۔

فتاویٰ شامی (9/539) میں ہے:

وفي تبيين المحارم إزالة الشعر من الوجه حرام إلا إذا نبت للمرأة لحية أو شوارب فلا تحرم إزالته بل تستحب……………. فقط و الله تعالى أعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved