- فتوی نمبر: 17-83
- تاریخ: 18 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > زیب و زینت و بناؤ سنگھار
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
1.اسلام میں جو چیزیں حرام ہیں فیشن کے معاملے میں اگر عورت وہ کر لے اپنے شوہر کے لئے صرف اور باہر جاتے ہوئے نہ کرے جیسے بال کٹوانا جائز نہیں ہے اور شوہر کہےکہ کٹواؤ تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
- ویکس کروانا جائز ہے اسلام میں یا نہیں؟
وضاحت مطلوب ہے:جسم کے کس حصے کی ویکس کروانی ہے؟اورکس سے کروانی ہے؟
جواب وضاحت : بازو کی کروانی ہے اورکروانی بھی عورت سےہے، بہن سے یا کسی عورت سے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
- عورت کے لیے شوہر کے کہنے کی وجہ سے بھی بال کٹوانا جائز نہیں،کیونکہ جس کام میں اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی ہو اس میں میں کسی کی بات ماننا جائز نہیں۔
2.بازو کی ویکس( یعنی بازو کے بال اتروانے کا عمل) کسی عورت سے یااپنے محرم یا شوہر سےکروایا جائے تو جائز ہے۔اوراگرغیرمحرم سےکروایاجائےتوناجائزہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved