• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عورت کے لیے ہیل والے شوز پہننے کا حکم

استفتاء

اسلام میں خاتون ہیل والےشوز پہن سکتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر ہیل والے شوز (جوتے) مردوں کے ساتھ یا فاسق فاجر عورتوں کے ساتھ خاص نہیں ہیں تو پہن سکتی  ہیں۔

فتاوی محمودیہ(1/350)میں ہے:

سوال :عورت کواونچی ایڑی کاچپل جیسا کہ آج کل رائج ہے پہننا جائز ہے یانہیں؟

جواب:  جو لباس کفار یافساق یامردوں کے ساتھ مخصوص ہے عورتوں کو اس کا استعمال ناجائز ہے ، جو مشترک ہے اس کا استعمال جائز ہے ،تاہم صلحاء کا لباس جوعورتوں کے ساتھ مخصوص ہواس کا استعمال مستحسن ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم               

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved