• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عورت کے لیے کن رشتہ داروں سے پردہ ضروری نہیں؟

استفتاء

کیا آپ ان تمام محرم رشتہ داروں کے بارے بھی بتا سکتے ہیں جن سے عورت کو پردہ نہیں ؟چاہے وہ نسبی ہوں یا سسرالی ،

جیسے سسرال میں شوہر اور سسر کے علاوہ کس سے پردہ نہیں ہے؟ رہنمائی فرمادیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نسبی رشتہ داروں میں جس مرد اور عورت کا آپس میں کبھی بھی نکاح نہیں ہو سکتا وہ ایک دوسرے کے محرم ہیں اور سسرالی رشتہ داروں میں بہو اور سسر اور اسی طرح ساس اور داماد  آپس میں محرم ہیںنیز محرمیت کی وجہ سے نکاح تو ہمیشہ کے لیے حرام ہو جاتا ہے البتہ پردے کا دارمدارفتنے کا اندیشہ ہونے نہ ہونے پر ہوتا ہے لہذا اگر کسی نسبی یا سسرالی محرم سے پردہ نہ کرنے کی صورت میں فتنے کا اندیشہ ہو تو محرم ہونے کے باوجود اس سے پردہ کرنا ضروری ہو گا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved