- فتوی نمبر: 13-161
- تاریخ: 15 مارچ 2019
- عنوانات: مالی معاملات > زراعت و زمینداری
استفتاء
1۔مستورات کے ليے لوہے کازیور پہننے کےبارے میں کیاحکم ہے؟
2۔آرٹیفیشل جیولری پہن کرنماز پڑھنا درست ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔انگوٹھی کے علاوہ باقی زیور جائز ہے۔اور اگر لوہے کی انگوٹھی پر سونے ،چاندی کاپانی چڑھاہوا ہو تو وہ بھی درست ہے۔
2۔درست ہے البتہ اگر آرٹیفیشل انگوٹھی لوہے،تانبے ،پیتل ،رانگ میں سے کسی دہات کی ہو اور اس پر سونے چاندی کا پانی بھی چڑھا ہوا نہ ہو تو ایسی انگوٹھی پہننا مکروہ ہے اورمکروہ چیز پہن کر نماز پڑھنا بھی مکروہ ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved