- فتوی نمبر: 1-183
- تاریخ: 20 مارچ 2007
- عنوانات: حظر و اباحت > پردے کا بیان
استفتاء
شریعت کی رو سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت کی آواز کا بھی پردہ ہے جبکہ مدارس میں طالبات آونچی آواز سے قرآن پاک پڑھتی ہیں ان کی آواز باہر تک جاتی ہے ۔ تو کیا طالبات کی آواز کا قرآن پڑھتے وقت باہر تک جانا شرعا جائز ہے ؟ نیز جس طرح صوفیائے کرام ذکر کی محفلیں منعقد کرتے ہیں تو کیا عورتیں بھی گھروں یا مدارس میں ذکر کی محفل منعقد کر سکتی ہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
قرآن پاک پڑھنے میں لڑکیاں بالغ ہوں یا قریب البلوغ ہوں تو وہ اپنی آواز اتنی رکھیں کہ مدرسے سے باہر نہ جائے۔
ذکر کی مروجہ محفلیں منعقد کرنا ناجائز ہے۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved