• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عورت کو رنگین کفن دینا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آیا میت عورت کا کفن سفید ہونا ضروری ہے یا رنگین کپڑے میں بھی عورت کو کفن دے سکتے ہیں؟ قرآن و سنت کی روشنی میں جواب تحریر فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عورت کو رنگین کپڑے میں بھی کفن دے سکتے ہیں البتہ بہتر یہی ہے کہ عورت کو سفید کپڑے میں کفن دیا جائے۔

فتاویٰ شامی (2/ 118) میں ہے:

(و لا بأس في الكفن ببرود و كتان و في النساء بحرير و مزعفر و معصفر) لجواز بكل ما يجوز لبسه حال الحياة و أحبه البياض.

امداد الفتاویٰ (1/ 486) میں ہے:

(و لا بأس في الكفن ببرود و كتان و في النساء بحرير و مزعفر و معصفر) لجواز بكل ما يجوز لبسه حال الحياة و أحبه البياض أو ما يصلي فيه.’’اس سے  معلوم ہوا کہ زیادہ بہتر تو عورتوں کے لیے بھی سفید ہے لیکن رنگین بھی جائز ہے خواہ کل کفن رنگین ہو یا بعض‘‘

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved