- فتوی نمبر: 14-66
- تاریخ: 19 مارچ 2019
- عنوانات: عبادات > نماز > مسافر کی نماز کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں یہ مسئلہ جاننا چاہتی ہوں کہ میرے والد صاحب کی مستقل رہائش لاہو کی ہے ۔ان کا ایک گھر مری میں بھی ہے جہاں وہ سال دو سال بعد کچھ دنوں کے لیے جاتے ہیں ۔میں اور میرے بچے جب وہاں جائیں تو کیا پوری نماز پڑھیں گے یا قصر کریں گے ؟ جبکہ ہماری رہائش لاہو رمیں ہے ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
شادی کے بعد عورت اپنے شوہر کے تابع ہوتی ہے اس لیے شادی کے بعد عورت کے لیے اپنے والد کا وطن ،وطن نہیں رہتا لہذا مذکورہ صورت میں آپ اور آپ کے بچے جب مری اپنے والد کے گھر جائیں اور پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کاارادہ ہو تو آپ وہاں مسافر ہونگے اور قصر نماز پڑھیں گے ۔اور اگر پندرہ دن قیام کا ارادہ ہو تو پوری نماز پڑھیں گے
© Copyright 2024, All Rights Reserved