- فتوی نمبر: 6-332
- تاریخ: 16 فروری 2014
- عنوانات: عبادات
استفتاء
ہمارے محلہ میں عورتیں مل کر 30 تا 50 عورتیں محفل کرتی ہیں اور بلند آواز سے نعتیں پڑھتی ہیں جس کی آواز گلی محلہ اور دوسرے گھروں میں سنی جاتی ہیں۔ اس کی شرعی کیا حیثیت ہے؟ کیا اس کی کوئی جائز صورت ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
نعت پڑھنا یا سننا مستحب کام ہے فرض یا واجب نہیں ہے۔ لہذا اس کے لیے دوسری عورتوں کو اکٹھا کرنا جائز نہیں۔ عورتوں کا لاؤڈ سپیکر پر نعت پڑھنا اور اتنی بلند آواز سے پڑھنا کہ گلی محلے میں اور پڑوس کے گھروں میں آواز جائے یہ بھی درست نہیں ہے۔
و في شرح المنية: الأشبه أن صوتها ليس بعورة و إنما يؤدي إلی فتنة كما علل به صاحب الهداية و غيره في مسئلة التلبية و لعلهن إنما منعهن من رفع الصوت بالتسبيح في الصلاة لهذا المعنی و لا يلزم من حرمة رفع الصوت بحضرة الأجانب أن يكون عورة كما قدمناه. (البحرالرائق: 1/ 470)
© Copyright 2024, All Rights Reserved