- فتوی نمبر: 15-273
- تاریخ: 15 مئی 2024
- عنوانات: حظر و اباحت > زیب و زینت و بناؤ سنگھار > لباس و وضع قطع
استفتاء
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا عورت بالوں کا جوڑا بنا سکتی ہے؟ یا بالوں کی چٹی بنا کر فولڈ کر کے سر پر باندھ کر نماز پڑھ سکتی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
عورت بالوں کا جوڑا بھی بنا سکتی ہے اور بالوں کی چٹی بنا کر انہیں فولڈ کر کے سر پر باندھ کر نماز بھی پڑھ سکتی ہے۔ البتہ ایسی صورت بنا کر غیر محرم کے سامنے جانا جائز نہیں کیونکہ غیر محرم سے ستر والے حصے کی ہیئت (حجم) کو چھپانا بھی ضروری ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved