- فتوی نمبر: 10-198
- تاریخ: 11 اکتوبر 2017
- عنوانات: عبادات > منتقل شدہ فی عبادات
استفتاء
عورتوں کی جماعت کرنا کیوں مکروہ ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
شریعت میں منع ہے اس لیے مکروہ ہے۔
مسند احمد بن حنبل میں ہے:
عن عائشة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ” لا خير في جماعة النساء، إلا في مسجد أو
في جنازة قتيل. (رقم الحدیث: 24376)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا عورتوں کی جماعت میں خیر نہیں ہے مگر جبکہ مسجد میں (مردوں کے پیچھے) ہوں یا مقتول(ومیت) کی نماز جنازہ ہو۔
مدونہ مالک (1/178) میں ہے:
عن علی بن أبی طالب أنه قال لا تؤم المرأةُ۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ عورت امامت نہ کرے ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved