• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

عورتوں کامسجدمیں جمعہ،عیدین،تراویح باجماعت ادا کرنا

استفتاء

اہل سنت والجماعت حنفی مسلک میں عورتوں کو نماز جمعہ اور نماز تراویح اور نماز عیدین باجماعت اداکرنا جائز ہے یا ناجائزہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عورتوں کا مسجد میں جاکر جماعت سے نماز ادا کرنا نا جائز ہے اور یہ حکم تمام نمازوں کے لیے ہے۔

(ويكره حضور هن الجماعة) ولو لجمعة وعيد ووعظ(مطلقا) ولو عجوزا ليلاً(على المذهب) المفتي به لفساد الزمان. ( درالمختار، ص: 367 ، ج:2 ) 

اسی طرح حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:

عن عائشة رضي الله عنها لو أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رأي ماأحدث النساء بعده لمنعهن المسجد كما منعت نساء بني اسرائيل.

ترجمہ:حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا :اگر رسول اللہ ﷺ وہ کچھ(بے احتیاطیاں او ربے پردگیاں اور فتنے)دیکھ لیتے جو آپ کے بعد عورتوں نے ایجاد کرلی ہیں تو ان کو مسجد(میں حاضری) سے منع فرمادیتے، جیساکہ بنی اسرائیل کی عورتوں کو (مسجد میں حاضری) سے منع کردیاگیاتھا۔(اعلاء السنن،ص: 261، ج:4)۔فقط واللہ تعالیٰ

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved