- فتوی نمبر: 15-298
- تاریخ: 15 مئی 2024
استفتاء
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مفتی صاحب! مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ عورتوں کے لباس میں فیشن چل رہا ہے کہ وہ مردوں کی طرح کالر اور کف کا استعمال کرتی ہیں جبکہ باقی سارا لباس عورتوں والا ہوتا ہے۔ کیا شریعت میں ایسے لباس کا استعمال جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جو لباس مردوں کے ساتھ خاص ہو یعنی عام طور سے ایسا لباس مرد ہی پہنتے ہوں عورتیں نہ پہنتی ہوں تو عورتوں کے لیے ایسا لباس پہننا جائز نہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved