• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

عورتوں کی جماعت

استفتاء

ایک عورت  دوسری عورت کو تراویح میں قرآن شریف سنائے صرف مقصد یہ ہو کہ قرآن شریف یا د ہو جائے تو کیا شرعاً اس طرح جائز ہے یا نہیں؟ اور یہ عمل صرف دو عورتیں کریں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر چہ نماز ہو جاتی ہے۔ لیکن تنہا عورتوں کی جماعت مکروہ تحریمی ہے۔ چاہے تراویح کی نماز میں ہی کیوں نہ ہو۔

قرآن شریف یا د کرنے کےلیے یہ کریں کہ اچھی طرح یاد کرکے آپس میں دور کریں۔

” و يكره تحريماً جماعة النساء و لو في التراويح” أفاد أن الكراهة في كل ماتشرع فيه جماعة الرجال فرضاً أو نفلاً. (شامی، 366/2 )۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved